[ad_1]
بھارت کے ایک نجی اسپتال میں اس وقت آگ بھڑک اُٹھی جب وہاں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا۔ اسپتال کے گراؤنڈ فلور میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
لفٹ بند ہوجانے کی وجہ سے اُس میں موجود 5 افراد دم گُھٹ جانے کے باعث ہلاک ہوگئے جب کہ ایک لاش بالائی منزل سے ملی۔
مرکزی دروازہ بھی آگ کی لپیٹ میں آنے کے باعث مریضوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسپتال میں اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئی حفاظتی انتطامات نہیں کیے گئے تھے۔
امدادی کاموں کے دوران 100 سے زائد افراد کو دیوار توڑ کر نکالا گیا۔ دھوئیں کے باعث درجن سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کرلیا۔
[ad_2]
Source link