[ad_1]
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر خود سے متعلق ہونیوالی فیک نیوز پر وضاحت پیش کردی۔
میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر وسیم اکرم نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل کے نام پر پاکستان سے منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میری بھی خواہش ہے کہ ایونٹ ہمارے ملک میں ہو، پاکستان میگا ایونٹ کی میزبانی کی تیار ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت کو سوچنا چاہئے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھارتی کھلاڑیوں کا شدت سے انتظار ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہ کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل انداز میں چلا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ٹورنامنٹ کو ٹی20 فارمیٹ پر کروائے جانے کی باز گشت
سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ مجھے نوکری کی آفر ہوئی لیکن میں 9 سے 5 کام کرنے والا بندہ نہیں ہوں۔
محمد رضوان کی کپتانی کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ کپتانی کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ اچھا انتخاب ہیں، انہیں چاہیئے وہ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔
[ad_2]
Source link