[ad_1]
تمل ناڈو کے ڈنڈیگل میں واقع ایک نجی اسپتال میں خوفناک آگ لگ گئی جس میں چھہ افراد کی جان چلی گئی باقی زیر علاج مریضوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تمل ناڈو کے ڈنڈیگل میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا ہے۔ وہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد اسپتال میں زیر علاج 29 مریضوں کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب اسپتال میں آگ لگی تو وہاں کئی مریض زیر علاج تھے۔ انہیں فوری طور پر وہاں سے نکالا گیا اور دوسرے اسپتالوںمیں منتقل کرایا گیا۔
معلومات کے مطابق، حادثے کے بعد، 29 مریضوں کو سرکاری اسپتال کے ساتھ ساتھ دیگر قریبی نجی ہسپتالوں میں لے جایا گیا تھا، حادثے کے بعد ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ملازمین اور افسران عمارت کے اندر جا رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی شخص اندر نہ پھنسا ہو ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد کلکٹر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی پہنچ گئے۔ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے کافی محنت کے بعد آگ پر کسی طرح قابو پالیا۔
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ڈنڈیگل ڈسٹرکٹ کلکٹر ایم این پونگوڈی کا اس حادثہ پر بیان آیا ہے۔ انہوں نے ایجنسی کو بتایا کہ رات 10 بجے کے قریب ایک نجی اسپتال میں آگ لگ گئی۔ مریضوں کو بچا کر قریبی سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد ہی متوفی کے بارے میں واضح معلومات جاری کی جائیں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link