[ad_1]
سوات:
سوات کے علاقے تھانہ مینگورہ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مینگورہ کی حدود پیپلز چوک اباسین مارکیٹ کے قریب پولیس پر منشیات فروش نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایچ او تھانہ منگلور انسپکٹر رحیم خان شہید ہوگئے۔
فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل عطاء اللہ شاہ زخمی ہوئے جس کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے جوابی فائرنگ سے ایک منشیات فروش ہلاک جبکہ دوسرا جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک منشیات فروش کی شناختشریف سکنہ بنجوٹ منگلور سے ہوئی ہے۔ جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
[ad_2]
Source link