[ad_1]
بلد یہ عظمی کراچی میں اہم محکمے بغیر سربراہان کے چلائے جار ہے ہیں جبکہ کچھ افسران کو کئی محکموں کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمی کر اچی کے انتہائی اہم محکمے سربراہان کے بغیر چلائے جار ہے ہیں جن میں میونسپل ٹیکس جیسا محکمہ بھی شامل ہے بلد یہ عظمی کراچی میں 8 دن سے زائد گزر گئے لیکن اب تک محکمہ باغات کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی نہیں ہو سکی اور اسی طرح پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاون کی بھی تعیناتی نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ میونسپل یوٹیلٹی سروسز ٹیکس کا ڈائریکٹر تعینا ت نہیں ہو سکا یہ انتہائی اہم محکمہ ہے جہاں کے الیکٹرک کے تعاون سے میئر کراچی کی کاوشوں سے متنازعہ ٹیکس کی وصولی بجلی کے بلوں کے ذریعے کی جا رہی ہے جو اربوں روپے میں ہے لیکن میئر کراچی مرتضی وہاب نے میونسپل ٹیکس کا ڈائریکٹر ہی تعینات نہیں کیا۔
اسی طرح محکمہ اسپورٹس اینڈ کلچر کا بھی ڈائریکٹر تعینا ت نہیں ہوسکا حیران کن امر ہے کہ میئر کراچی نے متعدد افسران کو دو دو عہدے دیے ہو ئے ہیں جبکہ انتہائی اہم محکموں کے سربراہان ہی نہیں ہیں۔
[ad_2]
Source link