[ad_1]
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں احتجاج پر تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد احتجاج پر تھانہ رمنا میں درج مقدمے کی سماعت کی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے علاوہ رہنماؤں شاہد خٹک، سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں 26 نومبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ 27 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مزید 8 مقدمات درج کرلیے گئے تھے۔
[ad_2]
Source link