[ad_1]
راجپوت رہنما راج شیکھاوت نے فلم پشپا 2 کے پروڈیوسرز کو خبردار کرتے ہوئے فلم میں پیش کیے گئے کردار بھنور سنگھ شیکھاوت پر اعتراض اٹھایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فلم میں شیکھاوت قبیلے کو منفی انداز میں پیش کرکے راجپوت برادری کی توہین کی گئی ہے۔
راج شیکھاوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، “پشپا 2 میں شیکھاوت کے کردار سے پھر سے راجپوتوں کی توہین کی گئی ہے۔ کرنی سینک تیار رہیں، فلم کے پروڈیوسر کی جلد خبر لی جائے گی۔”
انہوں نے الزام عائد کیا کہ فلم میں بار بار ‘شیکھاوت’ نام کا منفی انداز میں استعمال راجپوتوں کی توہین ہے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “آزادیِ اظہار کا غلط استعمال کرکے راجپوت برادری کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔”
راج شیکھاوت نے فلمسازوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر شیکھاوت نام کا استعمال ختم نہ کیا گیا تو کرنی سینا کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر کو گھر کے اندر جا کر سزا دی جائے گی۔
فلم پشپا 2، جس میں الو ارجن، راشمیکا مندنا، اور فہد فاضل نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ فلم کی کہانی لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ اور طاقت کی جنگ پر مبنی ہے۔
[ad_2]
Source link