قومی اسمبلی اجلاس کا 41 نکاتی ایجنڈا جا ری کردیا گیا ہے جس کے بعد پرائیوٹ ممبر ڈے پر اراکین کی جانب سے9 بل قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے اور ان میں سے دو کی منظوری لی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے ہوگا، جس کا سیکرٹریٹ نے 41نکاتی ایجنڈا جا ری کر دیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں9 بل قومی اسمبلی میں پیش جبکہ دو کی قومی اسمبلی سے منظوری لی جائیگی۔
جن بلوں کو پیش کیا جائے گا اُن میں کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل2024، تعلیمی اداروں میں منشیات کی ٹیسٹنگ سے متعلق بل2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔
فواجداری قوانین ترمیمی بل2024، پیمرا ترمیمی بل2024بھی ایجنڈے میں شامل جبکہ ماحولیاتی احتساب بل2024، سول سرونٹ ملازمین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق بل2024 بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب واپڈا یونیورسٹی اسلام آبادبل2024قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
نائپون انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس سائنسز بل2024کی بھی قومی اسمبلی سے منظوری لی جائیگی۔
جاری ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیو ں میں خواتین اراکین کی ایک چوتھائی تعداد تعداد لازمی قرارد ینے سے متعلق قومی اسمبلی قوائد و ضوابط میں ترمیم سے متعلق تحریک بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔