[ad_1]
دہلی میں آج صبح اے کیو آئی کی اوسط سطح 272 درج کی گئی ہے جس کا شمار خراب درجے میں ہوتا ہے۔ جبکہ آنند وہار میں اے کیو آئی 352 اور بوانا میں 324 درج کیا گیا ہے جس کا شمار انتہائی خراب درجے میں ہوتا ہے۔
اتوار کی رات میں دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ جس کے بعد دہلی میں سردی نے زور پکڑ لیا ہے۔ حالانکہ ہلکی بارش کی وجہ سے اسموگ کی سطح میں کمی کا امکان ہے۔ ممکن ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ دہلی میں آج صبح اے کیو آئی کی اوسط سطح 272 درج کی گئی ہے جس کا شمار خراب درجے میں ہوتا ہے۔ جبکہ آنند وہار میں اے کیو آئی 352 اور بوانا میں 324 درج کیا گیا ہے جس کا شمار انتہائی خراب درجے میں ہوتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے رات گئے بارش ہونے کی پیشین گوئی کی تھی۔ پیشین گوئی کے عین مطابق بعض علاقوں میں بارش بھی ہوئی ہے۔
دہلی میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ آئندہ کچھ دنوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔ دہلی کی ہوا کا معیار اس وقت خراب ہو گیا جب سپریم کورٹ کی جانب سے اس ہفتے کے شروع میں آلودگی سے متعلق پابندیوں میں نرمی کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے بعد سی اے کیو ایم نے اسٹیج 3 اور اسٹیج 4 کو ہٹا دیا تھا۔ دہلی سمیت پورے این سی آر سے دونوں مرحلوں کو ہٹا دیا گیا تھا۔ حالانکہ دہلی میں 30 نومبر سے اے کیو آئی 300 سے نیچے ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
دہلی کے علاوہ مغربی اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، چندی گڑھ، پنجاب، مشرقی مدھیہ پردیش، مراٹھواڑہ، ودربھ، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرناٹک کے کچھ علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ اگر ہم اگلے پانچ دنوں کے موسم کی پیشین گوئی پر نظر ڈالیں تو شمالی اور وسطی ہندوستان میں درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔ دونوں علاقوں میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link