[ad_1]
پنجاب-ہریانہ سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور شمبھو کے ساتھ دیگر راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔ دفعہ 144 کے تحت پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔
کسان لیڈر پنڈھیر نے کہا، ’’ہم پر امن اور نظم و ضبط کے ساتھ دہلی جائیں گے لیکن حکومت بات کرنے کے موڈ میں نہیں۔” انہوں نے مرکزی وزیر زراعت پر پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ کسان پنجاب میں بی جے پی لیڈران کے داخلے کی مخالفت کریں گے۔
خیال رہے کہ کسانوں کا احتجاج 300 دن میں داخل ہو چکا ہے لیکن مرکز نے ان کے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں کی۔ پنڈھیر نے پنجاب حکومت پر بھی مرکز سے ملی بھگت کا الزام عائد کیا ہے۔
[ad_2]
Source link