[ad_1]
راولپنڈی:
راولپنڈی کی انسداد دشہت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں علی امین گنڈا پور، شبلی فراز اور زین قریشی سمیت 58 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کو گرفتار کر کے 10 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کی تعمیل کیلیے سی پی او راولپنڈی ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میجر طاہر صادق، زین قریشی، کنول شوزبم عظیم اللہ خان، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، ذوہیب آفریدی، عمر تنویر بٹ اور دیگر شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link