[ad_1]
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ دھوکہ باز کیجریوال نے دہلی کو برباد کر دیا، اب لوگ دہلی کو بچانے کے لیے کی کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
’دہلی نیائے یاترا‘ آج اپنے 29ویں دن میں داخل ہو گئی اور دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت نکلی میں یہ یاترا زبردست کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ آج صبح اس یاترا کی شروعات چودھری رام دیو چوک سے ہوئی اور دوپہر بادلی اسمبلی حلقہ کے مین چوک سمئے پور سے گزری۔ یہ یاترا آج نریلا اسمبلی حلقہ اور بادلی اسمبلی حلقہ میں نکالی گئی۔ بادلی اسمبلی حلقہ میں جب یاترا شروع ہوئی تو اس میں دیویندر یادو کے ساتھ کانگریس جنرل سکریٹری سچن پائلٹ، دہلی انچارج قاضی نظام الدین اور پنجاب ریاستی صدر امرندر سنگھ راجہ وڈنگ بھی شامل ہوئے۔ انھوں نے وہاں موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ سے خطاب بھی کیا۔ ابھی تک ’دہلی نیائے یاترا‘ 67 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کر چکی ہے۔
جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ ’’گزشتہ 29 دنوں سے میں دہلی کے 67 اسمبلی حلقوں میں ہر گلی، محلے، سڑکوں پر دہلی والوں کا پیار حاصل کر رہا ہوں، ان کی حمایت سے آگے بڑھتا چلا جا رہا ہوں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’انصاف کے جنگجوؤں نے عوام کے درد، تکلیف اور پریشانیوں کو سنا ہے، دہلی کے دل کو ٹٹولا ہے۔ اس یاترا کے تئیں میں نے لوگوں کی آنکھوں میں محبت، حمایت اور دعائیں دیکھی ہیں۔ انھوں نے آگے بڑھ کر اپنی تکلیف اور پریشانی بتائی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ جس پر بھروسہ ہوتا ہے، تکلیف میں مبتلا شخص اسی کے ساتھ اپنا درد بانٹتا ہے۔ عوام امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں، آنے والا کل یقیناً ہمارا ہے۔
دیویندر یادو نے بادلی اسمبلی حلقہ کی صورت حال پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام میں نے بادلی میں کروائے تھے، اسے گزشتہ کچھ سالوں میں برباد کر دیا گیا۔ یہاں میٹرو لائے، غریبوں کے لیے مکان بنوائے، انڈر برج بنوایا، کمیونٹی سنٹر بنوائے، لیکن 11 سالوں میں سب کچھ برباد ہو گیا۔ شیلا دیکشت نے 15 سالہ دور حکومت میں جس دہلی کو ترقی کی اونچائیاں عطا کی تھیں، گزشتہ 11 سالوں میں کیجریوال حکومت نے اسے زمین پر لا دیا ہے۔ دہلی والوں کے تکلیف اور پریشانیوں کو سننے والا کوئی نہیں ہے۔ آج دہلی کی تقریباً 3.5 کروڑ آبادی بی جے پی اور عآپ کی حکومتوں سے پریشان ہے۔
’دہلی نیائے یاترا‘ سے متعلق دیویندر یادو نے کہا کہ گزشتہ 29 دنوں سے چل رہی یہ یاترا میری نہیں ہے، یہ کانگریس کی یاترا ہے، یہ ان غریب اور پریشان حال لوگوں کی یاترا ہے جن کے حقوق کی گزشتہ 11 سالوں میں خلاف ورزی ہوئی ہے۔ دہلی کی عوام کے ساتھ مل کر کانگریس 2025 میں حکومت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے کام کا تجزیہ کوئی کرے یا نہ کرے، ہم دہلی کی عوام کو خوشحال بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ان کی حمایت سے دہلی میں ایک بار پھر اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے۔ فروری 2025 میں یقیناً کانگریس واپسی کرنے جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link