[ad_1]
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 2645ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے بڑھ کر 275600 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 428روپے بڑھ کر 236368روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا تھا اور قیمتیں مستحکم رہی تھیں۔
[ad_2]
Source link