دہلی میٹرو کی بلیو لائن پر موتی نگر اور کیرتی نگر کے درمیان کیبل چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس وجہ سے بلیو لائن روٹ پر میٹرو خدمات بُری طرح سے متاثر ہو گئی ہے۔ ڈی ایم آر سی نے آج جمعرات کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مسئلہ پورے دن اسی طرح رہے گا۔ دہلی میٹرو کی بلیو لائن دہلی دوارکا کو نوئیڈا اور غازی آباد کے ویشالی سے جوڑتی ہے۔ میٹرو خدمات متاثر ہونے سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ امید کر رہے ہیں کہ جلد سے جلد اس مسئلہ کا حل ہو۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعرات کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کرکے بلیو لائن روٹ پر موتی نگر اور کیرتی نگر کے درمیان کیبل چوری ہونے کے معاملے سے لوگوں کو روبرو کرایا۔