[ad_1]
دسمبر مہینہ میں دہلی-این سی آر باشندوں کو فضائی آلودگی سے کافی راحت ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ مسلسل چوتھے دن بدھ کو راجدھانی کی ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق انڈیا گیٹ علاقے میں صبح 7 بجے کے قریب ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 169 ریکارڈ کیا گیا جسے درمیانی زمرے میں رکھا گیا گیا ہے۔ یہاں کا درجہ حرارت 13٫05 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔
دہلی کے علاقوں میں ہوا کے معیار کی بات کی جائے تو یہاں آنند وِہار میں اے کیو آئی 250، علی پور میں 198، آیا نگر میں 164، چاندنی چوک میں 187، دوارکا سیکٹر-8 میں 248، آئی ٹی او میں 169، جہانگیر پوری میں 259 درج کیا گیا۔ وہیں غازی آباد کے اندرا پورم میں اے کیو آئی 125، وسندھرا میں 114 اور نوئیڈا سیکٹر-62 میں 158 ریکارڈ کیا گیا۔
[ad_2]
Source link