[ad_1]
بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر، خاندان، اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جس میں انہوں نے زندگی کے ابتدائی دنوں کو مشکل ترین وقت قرار دیا۔
43 سالہ اداکار نے اپنے ابتدائی دنوں کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی والدہ نیلما عظیم کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے تھے اور خود داری کی وجہ سے اپنے والد پنکج کپور سے مدد مانگنے سے گریز کرتے تھے۔
شاہد نے کہا کہ ان کے والد کے انڈسٹری میں اچھے تعلقات تھے، لیکن وہ تین سال کی عمر سے والدین کی علیحدگی کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ ان کے چھوٹے بھائی ایشان، جو والدہ کی دوسری شادی سے پیدا ہوئے، کی پیدائش کے وقت شاہد کی عمر 14 سال تھی۔ اس وقت ان کی والدہ نے بھائی کی دیکھ بھال کے لیے کام چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ خود ملازمت کی تلاش میں نکلے کیونکہ ان کی والدہ کو بھی نئے کام کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ شاہد کے مطابق، وہ والد سے زیادہ قریب نہیں تھے کہ ان سے مدد مانگ سکتے، حالانکہ ان کے والد ہمیشہ ان کی مدد اور رہنمائی کے لیے موجود تھے، لیکن شاہد نے اپنی خود مختاری کو ترجیح دی۔
شاہد نے فلمی دنیا میں اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بالی ووڈ ڈیبیو 1999 میں سبھاش گھئی کی فلم ’تال‘ میں بطور ڈانسر ہوا۔ جس کے چار سال بعد 2003 میں فلم ’عشق وشق‘ میں مرکزی کردار ادا کر کے انہوں نے فلم فیئر بیسٹ میل ڈیبیو ایوارڈ جیتا اور پھر کبھی مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
[ad_2]
Source link