[ad_1]
وزیر خزانہ نے کہا کہ ’’گجرات میں مالی سال 22-2021 سے 25-2024 (31 اکتوبر 2024 تک) کے درمیان سنٹرل ٹیکس ڈھانچہ کے ذریعہ درج جی ایس ٹی چوری کے معاملوں کی تعداد 12803 ہے۔‘‘
ریاست گجرات میں گزشتہ 4 مالیاتی سالوں میں مرکزی ٹیکس افسران نے جی ایس ٹی چوری کے 12803 معاملے درج کیے اور 101 لوگوں کو گرفتار کیا۔ یہ جانکاری منگل کے روز راجیہ سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ’’گجرات میں مالی سال 22-2021 سے 25-2024 (31 اکتوبر 2024 تک) کے درمیان سنٹرل ٹیکس ڈھانچہ کے ذریعہ درج جی ایس ٹی چوری کے معاملوں کی تعداد 12803 ہے۔‘‘ نرملا سیتا رمن کے مطابق ایسے معاملوں میں آئی پی سی (اب انڈین کوڈ آف جسٹس 2023) کے تحت 3 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور ان ایف آئی آر میں 8 لوگوں کا نام شامل ہے۔
مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے مزید بتایا کہ جی ایس ٹی چوری کے معاملوں میں سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 69 کے تحت 101 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے گزشتہ 5 مالی سالوں میں جی ایس ٹی کی کل وصولی کی تفصیلی جانکاری دی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ 24-2023 میں جی ایس ٹی کی مجموعی وصولی 20.18 لاکھ کروڑ روپے رہی۔ 2.08 لاکھ کروڑ روپے کا ریفنڈ جاری کیا گیا۔ 23-2022 میں جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 18.08 لاکھ کروڑ روپے رہی اور 2.20 لاکھ کروڑ روپے کا ریفنڈ جاری کیا گیا۔
مرکزی وزیر نے جی ایس ٹی وصولی کے حوالے سے یہ بھی جانکاری دی کہ مالی سال 22-2021 اور 21-2020 میں مجموعی وصولی 14.83 لاکھ کروڑ روپے اور 11.37 لاکھ کروڑ روپے رہی۔ ان دو سالوں کے دوران بالترتیب 1.83 لاکھ کروڑ روپے اور 1.25 لاکھ کروڑ روپے کا ریفنڈ جاری کیا گیا۔ رواں مالی سال اپریل-اکتوبر میں جی ایس ٹی کی مجموعی وصولی 12.74 لاکھ کروڑ روپے رہی جبکہ 1.47 لاکھ کروڑ روپے کا ریفنڈ جاری کیا گیا۔ جی ایس ٹی کی خالص وصولی 11.27 لاکھ کروڑ روپے رہی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link