[ad_1]
پانچ دسمبر کو شیخوپورہ میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ 16 جنوری کو کوئٹہ میں عام تعطیل کا قوی امکان ہے۔
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب کے باعث 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں انتخاب کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 262 کوئٹہ کی نشست پر پولنگ 16 جنوری 2025ء کو ہوگی۔ شیڈول کے مطابق 2 دسمبر کو ریٹرنگ افسر پبلک نوٹس جاری کریں گے، 4 دسمبر سے 6 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 7 دسمبر،جانچ پڑتال 12 دسمبر کو ہوگی۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 22 دسمبر کو جاری ہوگی، امیدوارو کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ کئے جائیں گے، حلقے میں ووٹنگ 16 جنوری جمعرات کو ہوگی۔ حلقے میں پولنگ والے دن تعطیل کا قوی امکان ہے۔
[ad_2]
Source link