[ad_1]
کے الیکٹرک کی جانب سے ملٹی ائیرٹیرف 3 روپے سے 6روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ نیپرا میں اسی ہفتے سماعت کا امکان ہے۔
ملٹی ائیرٹیرف لگنے سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 47 روپے ہو جائے گی ۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت اسی ہفتے متوقع ہے ۔
کے الیکٹرک کو ملٹی ائیرٹیرف دینے کے لیے عوامی سماعت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک کی شئیرہولڈر سعودی کمپنی نے اعلٰی سطح پر معاملہ اٹھایا تھا۔ ملٹی ایئر ٹیرف کیلئے ایس آئی ایف سی اور وزیراعظم کو بھی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیرخزانہ کو بھی کے الیکٹرک کیلئے ملٹی ایئر ٹیرف پر بریفنگ دی جاچکی ہے۔ ملٹی ائیرٹیرف کے بعد کے الیکٹرک میں غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ملٹی ائیرٹیرف کے بعد کے الیکٹرک کے لیے ٹیرف کے فرق کی سبسڈی بڑھ سکتی ہے. ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے درمیان نرخوں کا فرق بڑھ کر بارہ روپے تک ہوسکتا ہے۔
[ad_2]
Source link