[ad_1]
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تھانہ نیو ٹاؤن کے 28 ستمبر کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جیل کی عدالت میں سماعت آج ہوگی۔
تحریک انصاف کے وکلا نے عدالت میں پیش ہونے کیلیے ہنگامی طور پر درخواستیں دے دی ہیں جبکہ پولیس اور تفتیشی ٹیموں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالت میں پیش کیے بغیر مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔
آج علیمہ خان کے بھی جیل آنے کا امکان ہے، علاوہ ازیں 9 مئی کے 13 مقدمات کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں آج سماعت ہوگی۔
تمام کیسوں میں صرف ملزمان کی حاضری ہوگی، 24 نومبر کو گرفتار 1494 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link