[ad_1]
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کے قتل معاملے میں ممبئی پولیس نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ پولیس نے گینگسٹر انمول بشنوئی کو ‘وانٹیڈ’ مجرم اعلان کرتے ہوئے اس پر مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) لگا دیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں گرفتار 26 دیگر ملزمین پر بھی مکوکا لگایا ہے۔ پولیس افسروں نے ہفتہ کو بتایا کہ صدیقی قتل معاملے میں مکوکا 1999 کی دفعات کو نافذ کیا گیا ہے۔
جیل میں بند گینگسٹر لارینس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو بابا صدیقی کے قتل اور اداکار سلمان خان کے ممبئی واقع گھر کے باہر گولی باری میں کردار ہونے ہونے کا الزام ہے۔ انمول کو امریکہ میں گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مشتبہ اہم سازشی شوبھم لونکر اب بھی فرار ہے۔
[ad_2]
Source link