[ad_1]
شاہد کپور اور پوجا ہیج کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’دیوا‘ 31 جنوری 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے یہ فلم 14 فروری 2025 کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن ٹیم نے نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کا انتظار کم کر دیا ہے۔
فلم کی ہدایت کاری روشن اینڈریوز کر رہے ہیں اور اسے سدھارتھ رائے کپور کی پروڈکشن کمپنی رائے کپور فلمز اور زی اسٹوڈیوز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
فلم کی نئی تاریخ کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا جس کے کیپشن میں لکھا گیا، انتظار ختم! ’دیوا‘ اب 31 جنوری 2025 کو آرہی ہے! تیار ہوجائیں ایک دل دھڑکانے والے تجربے کے لیے۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سدھارتھ رائے کپور کی اہلیہ ودیا بالن نے بھی انسٹاگرام پر شوپر کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’بہت خوشی ہوئی، انتظار نہیں ہو رہا‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 میں شاہد کپور کیارہ اڈوانی کے ساتھ رومانوی فلم کبیر سنگھ میں جلوہ گر ہوئے تھے جو کہ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
جس کے بعد انکی 3 فلمیں فرضی، تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا اور بلڈی ڈیڈی ریلیز ہوئی تھی۔
[ad_2]
Source link