[ad_1]
لاہور:
مقامی عدالت نے غیرقانونی نجی وائلڈ لائف بریڈنگ فارم سے برآمد کی گئی نایاب جنگلی حیات اژدھا، کچھوے اور چھپکلیاں لاہور چڑیا گھر جبکہ مختلف جانوروں کی ٹرافیاں وائلڈ لائف پارک جلو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کی سربراہی میں وائلڈ لائف اسٹاف نے ایک غیر قانونی نجی وائلڈ لائف بریڈنگ فارم پر چھاپہ مار کر غیرقانونی رکھی گئی نایاب جنگلی حیات ایک اژدھا، چار چھپکلیاں، ایک کچھوا، ایک نیل گائے ہیڈ ٹرافی، ایک اڑیال ہیڈ، ایک ایگل ٹرافی، ایک زبیرا ٹرافی اور ایک بندر کی ٹرافی برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
وائلڈ لائف حکام نے چالان مقامی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے زندہ جانوروں کو لاہور چڑیا گھر جبکہ ٹرافیاں جلو پارک منتقل کرنے کا حکم دیا۔
علاوہ ازیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور قاسم رضا نے چولستان پبلک وائلڈ لائف ریزرو سے جنگلی جانوروں کے ایک غیرقانونی شکار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 60 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔
[ad_2]
Source link