[ad_1]
لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اے ٹی سی عدالت پیشی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں پنجاب حکومت، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ پنجاب حکومت کا جسمانی ریمانڈ کے لیے ویڈیو لنک پر پیشی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے کیونکہ جسمانی ریمانڈ کے لیے فزیکل موجودگی ضروری ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پیشی کے لیے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ ویڈیو لنک پر ریمانڈ کے لیے پیشی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔
[ad_2]
Source link