[ad_1]
دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے بتایا کہ کئی بی ایل اوز نے ان سے رابطہ کیا ہے اور بتایا کہ ان پر بڑے پیمانے پر ووٹ کاٹنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے الزام لگایا ہےکہ مرکزی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر دہلی والوں کے ووٹ کاٹنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے منگل کو کہا کہ ایس ڈی ایم دفاتر سے اے ای آر او-بی ایل اوکو ایک فہرست کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے والے ووٹروں کے ناموں کو حذف کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت دہلی کے لوگوں کے خلاف بہت بڑی سازش رچ رہی ہے۔ مرکزی حکومت آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات کو غیر منصفانہ طریقے سے جیتنے کے لیے جمہوریت کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت سرکاری مشینری کے ذریعہ بڑے پیمانے پر دہلی والوں کے ووٹ کاٹنے کا کام شروع کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ’’گزشتہ چند دنوں میں دہلی کے مختلف حصوں سے کئی بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل او) جن میں آشا ورکرز، آنگن واڑی ورکرس، سرکاری اسکول کے اساتذہ شامل ہوتے ہیں، ایسے کئی بی ایل اوز نے ہم سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان پر بڑے پیمانے پر ووٹ کاٹنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا ’’ایک ضلع مجسٹریٹ جس کے دائرہ اختیار میں سات اسمبلی حلقے آتے ہیں، انہوں نے اپنے اسمبلی حلقوں کے 20,000 ووٹروں کی فہرست ہر اسمبلی کے اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (اے ای آر او) کو ووٹ کٹوانے کے لیے دی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ کسی پارٹی کا معاملہ نہیں ہے۔ اگر بڑے پیمانے پر غیر منصفانہ ووٹ ڈالے جائیں تو یہ جمہوریت کی خلاف ورزی ہے۔ ملک کا جمہوری آئین کسی ایک پارٹی سے بڑا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link