[ad_1]
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ٹاسک فورس نے کورنگی 6 نمبر سیکٹر 51 سی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں گٹکا ، ماوا اور چھالیہ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔
ہیڈ محرر اے ایس آئی کامران نے بتایا کہ چھاپے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمٰن اور تصویر محل پولیس چوکی کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل کامران کو معطل کر دیا گیا۔
ہیڈ محرر اے ایس آئی کامران کے مطابق ٹاسک فوری کی جانب سے زمان ٹاؤن تھانے میں گٹکے اور ماوے سمیت دیگر سامان کی برآمدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
[ad_2]
Source link