[ad_1]
ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ ،پاکستانی عوام نےدہشت گردی کےہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھایا،دہشت گردی سےمتاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی ہے،ہمارے دل کوئٹہ میں9نومبرکےدھماکے کےمتاثرین کے ساتھ ہیں۔
ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نےپریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونےوالے دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتےہیں،پاکستانی عوام نےدہشت گردی کےہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھایا،دہشت گردی سےمتاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی ہے،ہمارے دل کوئٹہ میں9نومبرکےدھماکے کےمتاثرین کے ساتھ ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ نےمزید کہا دہشت گردی روکنےکیلئے حکومتی رہنماؤں سے بات چیت کیلئےپرعزم ہیں، دہشتگردی کیخلاف سویلین اورفوجی صلاحیت بڑھانےکیلئے مشاورت جاری ہے،پاکستان میں دہشت گردی اورپولیس اہلکاروں کےاغوا پرتشویش ہے،امریکامیں سکھ شہریوں کودرپیش خطرات پربھارت سےجواب لیا جارہا ہے۔
روس کےایٹمی نظریےمیں تبدیلی حیران کن نہیں،روس کےنئےاعلانات سے امریکااورنیٹو کوکوئی خطرہ نہیں، امریکاکواپنی نئی کلیئرپوزیشن میں تبدیلی کی ضرورت نہیں،یوکرین جنگ کے آغاز سےروس نےدنیا کو دھمکانےکی کوششیں کیں،یوکرین کےساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ جاری رکھیں گے
[ad_2]
Source link