[ad_1]
آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں شائق کی جانب سے بابراعظم کا مذاق اڑانے پر قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق اپنے دوست کی حمایت میں سامنے آگئے۔
ناقص فارم کے شکار بابراعظم دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹی20 سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے، ایسے ناقدین انہیں ٹرول کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ کے دوران ایک تماشائی نے بابراعظم کو نامناسب انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیری ٹی 20 وچ جگہ نہیں بنتی، واپس لوٹ جا، جس پر بابر نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا تھا البتہ ٹیڑی نظروں گھور رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: “بابر تیری ٹی20 وچ جگہ نہیں بنتی”
وائرل کلپ پر امام الحق نے انسٹاگرام کا رخ کیا اور اسٹار کرکٹر کیساتھ شائق کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا، امام نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ہم بحیثیت قوم اس وقت ناکام ہوچکے ہیں، آپ اب بھی چیمپئن ہیں، بابس!”۔
مزید پڑھیں: رضوان کا زمبابوے سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو مزید مواقع دینے کا عندیہ
خیال رہے کہ پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے سیریز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 22 سال بعد سیریز اپنے نام کی تھی تاہم ٹی20 سیریز میں انہیں کنگروز کے ہاتھوں کلین سوئپ شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
[ad_2]
Source link