[ad_1]
ہدایتکار سدھارتھ آنند نے ’کرش 4‘ سے متعلق اپڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں، وہ آ رہا ہے۔‘ ایسے میں یہ بھی قیاس لگایا جا رہا ہے کہ ’پٹھان‘ جیسی فلم بنانے والے سدھارتھ ’کرش 4‘ فلم کی ہدایتکاری کر سکتے ہیں۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری اور ہدایت کاری کا جلوہ بکھیرنے والے راکیش روشن نے اپنے فلمی سفر کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے۔ راکیش روشن، جنہوں نے اداکاری کو پہلے ہی خیر باد کہہ دیا تھا، اب انہوں نے ہدایت کاری کو بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر میں اداکاری سے زیادہ ہدایت کاری میں نام روشن کیا۔ راکیش روشن نے فلمی دنیا سے استعفیٰ لینے کی بات حالیہ دنوں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا۔ انہوں نے کہا اب وہ فلمیں نہیں بنائیں گے۔
راکیش روشن سے جب ’کرش 4‘ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بارے میں کوئی واضح جانکاری نہیں دی، بس اتنا کہا کہ اب وہ فلمیں نہیں بنائیں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جلد ہی وہ ’کرش 4‘ کے حوالے سے کوئی بڑی خبر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ میں مستقبل میں مزید کوئی نئی فلم بناؤں گا۔ لیکن اتنا تو طئے ہے کہ میں جلد ہی ’کرش 4‘ کی اناؤنسمنٹ کروں گا۔‘‘ فلم ہدایت کار سدھارتھ آنند نے بھی یہ اپڈیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہاں، وہ آ رہا ہے۔‘ ایسے میں یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ ’پٹھان‘ جیسی بلاک بسٹر فلم بنانے والے سدھارتھ ’کرش 4‘ فلم کی ہدایت کاری کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ راکیش روشن نے کئی فلموں کی ہدایت کاری کی لیکن ان کو سب سے زیادہ شہرت ’کرش سیریز‘ سے ملی۔ ان کی ہدایت کاری میں سال 2003 میں آئی فلم ’کوئی مل گیا‘ کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔ یہ ایک سائنس فکشن پر مبنی فلم تھی، اس فلم میں مرکزی کردار میں بالی ووڈ کے کامیاب اداکار اور راکیش روشن کے بیٹے رتک روشن تھے۔ ان کے اپوزٹ مشہور اداکارہ پریتی زنٹا تھیں۔ اس فلم کے دوسرے پارٹ میں مرکزی کردار میں رتک روشن اور پرینکا چوپڑا نظر آئے تھے۔ وہیں تیسرے پارٹ میں رتک روشن کے ساتھ کنگنا رانوت نے بھی اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیرا تھا۔ اس سیریز کی تینوں فلمیں باکس آفس پر کافی کامیاب رہی تھیں۔ اب فلم کے چوتھے پارٹ میں رتک روشن کے ساتھ کون سی اداکارہ ہوں گی، یہ جلد ہی پتہ چل جائے گا۔
[ad_2]
Source link