[ad_1]
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے اپنے والد کے سخت رویے اور بچپن کے صدموں سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آیوشمان نے بتایا کہ ان کے والد پی کھرانہ انتہائی سخت طبیعت کے مالک تھے اور وہ بچپن میں انہیں چپل اور بیلٹ سے مارا کرتے تھے۔
آیوشمان نے کہا، “میرے والد کے لیے ڈسپلن سب سے اہم تھا، وہ ایک ڈکٹیٹر کی طرح تھے۔” ان کے مطابق، ایک بار پارٹی سے واپسی پر شرٹ سے سگریٹ کی بو آنے پر انہیں سخت سزا ملی، حالانکہ انہوں نے سگریٹ کو کبھی ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا۔
آیوشمان کے والد پنجاب کے چندی گڑھ میں علم نجوم سے منسلک تھے اور اس موضوع پر کئی کتابیں بھی لکھیں۔ گزشتہ برس ان کا انتقال ہوا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے والد کے مقابلے میں مختلف باپ ہیں؟ آیوشمان نے جواب دیا، “ہاں، میں بالکل مختلف ہوں کیونکہ والد کے سخت رویے نے مجھے نرمی اور ہمدردی سکھائی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی کا باپ ہونے نے انہیں ایک بہتر انسان بننے میں مدد دی۔ آیوشمان اور ان کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے کم عمری میں والدین بننے کا تجربہ کیا اور دونوں کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔
واضح رہے کہ آیوشمان کھرانہ نے 2008 میں فلم میکر اور رائٹر طاہرہ کشیپ سے شادی کی۔ ان کے انکشافات نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جو اداکار کی زندگی کے اس پہلو سے پہلے ناواقف تھے۔
[ad_2]
Source link