[ad_1]
گزشتہ روز اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے گھر پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے اکتوبر مہینہ میں بھی ڈرون سے ان کے گھر کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ ان دو حملوں کے بعد اسرائیل اور اس کی خفیہ ایجنسیوں میں کھلبلی پیدا ہو گئی ہے۔ حملوں کا پتہ نہیں لگا پانا اسرائیل کی بڑی ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر پر ہوئے اس حملے کی سبھی اسرائیلی سیاسی پارٹیوں نے مذمت کی ہے۔ اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اور بینی گیٹز نے اس معاملے کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے سوشل میڈیا پر لکھا “حد پار کر گئی ہے، سیکوریٹی ایجنسیاں فوری طور پر اس معاملے میں کارروائی کریں۔”
[ad_2]
Source link