مائیک ٹائسن نے اپنے سے نصف عمر کے نوجوان کو پہلے اور دوسرے راؤنڈ میں شکست دے دی تھی اور اسکور 9-10 تھا، تیسرے راؤنڈ میں جیک پال نے بازی مار لی، چوتھے راؤنڈ تک مائک ٹائسن کے قدم لڑکھڑانے لگے تھے۔
مائیک ٹائسن اور جیک پال، تصویر @netflix
مائیک ٹائسن اور جیک پال، تصویر@netflix
دنیا کے عظیم ترین باکسروں میں سے ایک مائیک ٹائسن آج 19 سال بعد ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں اترے۔ ان کو 27 سالہ نوجوان باکسر جیک پال نے شکست دے دی، لیکن پھر بھی انھوں نے کروڑوں چاہنے والوں کو مایوس نہیں کیا۔ جیک پال نے تاریخ کے مشہور باکسر کو 8 راؤنڈ تک چلے مقابلے میں 74-78 کے اسکور سے ہرا کر تاریخ کے سنہرے اوراق میں اپنا نام درج کر لیا۔ 52 سالہ مائیک ٹائسن نے 27 سالہ نوجوان کو پہلے 2 راؤنڈ میں شکست دے دی تھی، اس کے بعد جیک پال نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مائیک ٹائسن کو ہرا دیا۔
مائک ٹائسن نے سال 2005 میں اپنی آخری پروفیشنل فائٹ لڑی تھی۔ گزشتہ 19 سالوں کے اندر کافی تبدیلیوں کے باوجود مائیک ٹائسن کی فٹنس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی۔ دوسری جانب نوجوان جیک پال نے تاریخی مقابلہ سے قبل پروفیشنل باکسنگ میں 1-10 کا ریکارڈ قائم کیا ہوا تھا، اور آج ان کی 11 ویں جیت تھی۔ یہ مقابلہ اسی سال جون میں ہونے والا تھا، لیکن ٹائسن نے کسی وجہ سے فائٹ کو نومبر تک کے لیے ملتوی کرا دیا تھا۔
مائیک ٹائسن نے اپنے سے نصف عمر کے نوجوان کو پہلے اور دوسرے راؤنڈ میں شکست دے دی تھی اور اسکور تھا 9-10۔ تیسرے راؤنڈ میں جیک پال نے بازی مار لی اور چوتھے راؤنڈ تک بڑھتی عمر کی وجہ سے ٹائسن کے قدم لڑکھڑانے لگے تھے۔ 58 سال کی عمر میں لمبی فائٹ کرنا کافی مشکل معلوم ہو رہا تھا۔ اس کے بعد اگلے تمام راؤنڈ میں مائیک ٹائسن پچھڑتے چلے گئے اور آخری راؤنڈ میں مائک ٹائسن نے زیادہ کوشش نہیں کی۔ جیک پال نے یہ مقابلہ 74-78 سے جیت لیا۔
قابل ذکر ہے کہ تاریخی مقابلہ کے ختم ہونے کے بعد دونوں باکسروں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اس تاریخی جیت کے بعد نوجوان باکسر جیک پال کو 40 ملین یو ایس ڈالر بطور انعام ملا۔ دوسری جانب ’باکسنگ کے بریڈمین‘ کہے جانے والے مائک ٹائسن کو 20 ملین یو ایس ڈالر ملا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔