[ad_1]
دیریندر یادو نے کہا کہ ’’دہلی نیائے یاترا کو عوام کی بھرپور حمایت مل رہی ہے، لوگ عآپ اور بی جے پی کے ذریعہ گزشتہ 10 سالوں میں کی گئی ناانصافی پر مجھ سے براہ راست گفتگو کر رہے ہیں۔‘‘
نئی دہلی: کانگریس کی ’دہلی نیائے یاترا‘ کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اور آج مجموعی طور پر اس یاترا کا 9واں دن جوش و خروش سے بھرا ہوا رہا۔ آج ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوسرے مرحلہ کی شروعات دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے سندر نگر پرتبھا ودیالیہ، چمن اسٹیٹ، سیماپوری اسمبلی حلقہ میں پرچم کشائی کے ذریعہ کی۔ پھر یہاں سے وہ کانگریس لیڈران و کارکنان کے ساتھ 25 کلومیٹر کا سفر طے کرنے آگے بڑھے۔ آج کی یاترا کا اختتام بابرپور اسمبلی حلقہ میں نالا روڈ، کبیر نگر پر ہوا۔ آج اس یاترا میں سابق رکن پارلیمنٹ سندیپ دیکشت بھی دیویندر یادو کے ساتھ ساتھ چلے۔
’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران دیویندر یادو نے کئی مقامات پر رک کر لوگوں کے مسائل سے واقفیت بھی حاصل کی اور اپنی باتیں بھی ان کے سامنے رکھیں۔ سندر نگری میں گزشتہ شب تنازعہ کے دوران ایک نوجوان کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ آج دیویندر یادو نے مہلوک کے اہل خاہن سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ انصاف کی لڑائی میں کانگریس ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دیویندر یادو نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی اور عآپ کے ذریعہ دہلی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے راجدھانی میں نظامِ قانون تباہ ہو گیا ہے۔ برسرعام گولی باری، لوٹ، قتل، جنسی استحصال، عصمت دری جیسے واقعات روزمرہ کا حصہ بنچ کے ہیں۔ نظامِ قانون قائم کرنے میں مرکزی اور دہلی حکومت پوری طر سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔
’دہلی نیائے یاترا‘ کے تعلق سے دیویندر یادو نے کہا کہ اسے ہر طبقہ کی بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ یاترا کے دوران وہ ان سبھی سے ملاقات بات کر رہے ہیں جو سڑک کنارے اپنا ذریعہ معاش چلا رہے ہیں۔ یہ سمجھنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ کس طرح کے مسائل و پریشانی میں مبتلا ہیں۔ یاترا کے دوران گگن سنیما کے نزدیک ’آپ کی رسوئی‘ چلانے والی دیدی سے بھی دیویندر یادو نے ملاقات کی۔ دیدی نے بتایا کہ بے تحاشہ مہنگائی کے دور میں دہلی میں گھر اور دکان چلانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ کمائی لگاتار گھٹ رہی ہے اور مہنگائی لگاتار بڑھنے کے سبب زندگی کا گزارا مشکل ہو رہا ہے۔ اس دوران دیویندر یادو نے ’آپ کی رسوئی‘ میں دیدی کا ہاتھ بھی بٹایا اور لوگوں کو کھانا پیش کیا۔ اس موقع پر دیویندر یادو نے دیدی سے وعدہ کیا کہ آپ کے تعاون سے کانگریس والی خوشحال دہلی ہم بنائیں گے اور سڑک پر چھوٹا موٹا کام کرنے والے ہر شخص کی زندگی میں خوشحالی لانے کے لیے خاص پالیسی کے تحت کام کریں گے۔
واضح رہے کہ راج گھاٹ سے 8 نومبر کو شروع ہوئی ’دہلی نیائے یاترا‘ کو آج 9 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ اس یاترا کا تذکرہ پوری دہلی میں ہو رہا ہے۔ پارکوں، بازاروں، سڑکوں، اسکول و کالج میں طلبا و اساتذہ، کاروباری، پیشہ ور افراد، ریہڑی پٹری والوں، سبزی فروشوں، موچی، حجام، سڑک کنارے ٹھیلہ لگانے والوں میں دہلی نیائے یاترا موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link