[ad_1]
زولات طبقہ کے یہودی ہندوستان کے میزورم و منی پور سے اسرائیل پہنچے ہیں، گیری زولات 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے ہلاک دوسرے ہند نژاد فوجی ہیں، اسٹاف سارجنٹ گیری گیدون ہنگل کی 12 ستمبر کو موت ہوئی تھی۔
غزہ میں جاری اسرائیل اور حماس کی جنگ اب تک ہزاروں لوگوں کی جانیں لے چکی ہے۔ اس جنگ میں ہلاک ہونے والے صرف فلسطینی یا اسرائیلی نہیں ہیں، بلکہ بیرون ملکی شہریوں کی بھی بڑی تعداد میں موت ہوئی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے ایک سال بعد بھی حماس کے جنگجو اسرائیلی فوجیوں کو ہدف بنا رہے ہیں۔ اسی طرح کے ایک آپریشن میں ہند نژاد اسرائیلی فوجی کی موت سے متعلق تصدیق ہوئی ہے۔ اس ہند نژاد اسرائیلی فوجی کا نام اسٹاف سارجنٹ گیری زولات بتایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 نومبر کو حماس کے جنگجوؤں نے زولات کی فوجی یونٹ پر گھریلو اینٹی ٹینک شیل سے حملہ کیا، جس میں 3 دیگر آئی ڈی ایف فوجیوں کے ساتھ اسٹاف سارجنٹ گیری زولات کی بھی موت ہو گئی۔ فوج نے اس آپریشن میں مارے گئے فوجیوں کی موت کے بعد حادثہ کی جانچ شروع کی، جس میں ان اموات کی تصدیق ہوئی۔
بتایا جاتا ہے کہ گیری زولات غزہ جنگ میں آئی ڈی ایف کی کیفر بریگیڈ کی 92ویں بٹالین میں تعینات تھے اور اپنی لازمی فوجی سروس پوری کرنے والے تھے تبھی ان کی موت ہو گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ زولات کی 2 بہنیں بھی اسرائیلی فوج میں ہیں۔
واضح رہے کہ زولات طبقہ کے یہودی ہندوستانی ریاستوں میزورم اور منی پور سے اسرائیل گئے ہیں۔ گیری زولات 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں ہلاک دوسرے ہند نژاد اسرائیلی فوجی بتائے جا رہے ہیں۔ ہند نژاد اسٹاف سارجنٹ گیری گیدون ہنگل کی 12 ستمبر 2024 کو ویسٹ بینک میں موت ہو گئی تھی۔ اس وقت ویسٹ بینک گارڈ پوسٹ پر تعینات ہنگل کو ایک ٹرک ڈرائیور نے ٹکر مار دی تھی۔
بہرحال، بیشتر جنگجو یونٹ میں ’بنی میناشے‘ ہندوستانی یہودیوں کا ایک طبقہ ہے، جو بیشتر منی پور اور میزورم سے تعلق رکھتے ہیں۔ تبتی-برمی نسلی گروپوں کے یہودیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسرائیلی قبائلیوں کی نسل سے ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ بنی میناشے اسرائیل کی 10 معدوم قبائلیوں میں سے ایک ہے، جسے اسیریا کے راجہ کی حکومت میں جلاوطن کر دیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link