[ad_1]
پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پرحملہ کرنے والے روپوش ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت پشاور نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیس کی گزشتہ سماعت کا مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔ سماعت میں صوبائی وزیر مینا خان ، ایم این اے آصف خان سمیت 41 ملزمان پیش ہوئے جبکہ ارکان اسمبلی فضل الہی، ارباب وسیم سمیت 32 ملزمان غیر حاضر رہے۔ مقدمے میں نامزد 8 ملزمان تاحال روپوش ہیں۔
مختصر حکم نامے میں عدالت نے روپوش ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔ پراسیکیوشن کا موقف تھا کہ ملزمان نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر دھاوا بولا۔ بلڈنگ کو آگ لگائی اورعمارت کے اندر گاڑیوں کو بھی جلایا۔ واقعہ کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پراسیکیوشن کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ملزمان کی حاضری لگائی جا رہی ہے۔ اب تک 41 ملزمان پیش ہوئے 32 غیر حاضر رہے جبکہ 7 روہوش ہیں۔ عدالت نے عالمگیر خان کے علاوہ حاضری لگانے والے 40 ملزمان کو پیشی سے استثنی دے دیا۔ عدالت نے مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔
[ad_2]
Source link