[ad_1]
بہت سی خواتین کے ہاتھ بہت زیادہ صاف اور خوبصورت ہوتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کام وغیرہ کرنے سے یا دھوپ میں باہر نکلنے کی وجہ سے ناخنوں کے گرد موجود جلد یعنی انگلیوں کے پوروں (نکلز) پر کالے نشانات بن جاتے ہیں،اور یہ نشانات کالے سیاہ ہو کر ہاتھوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتانے والے ہیں جن سے آپ کے ناخنوں کے گرد موجود اس سیاہ نشانوں اور ہاتھوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، بس پھر آج ہی ہماری بتائی ہوئی یہ گھریلو ٹپس آزمائیں اور آج سے ہی اپنی انگلیوں کو صاف اور خوبصورت بنائیں اور اس طرح کے کالے نشانات ختم کر دیں۔
انگلیوں کے گرد (نکلز) سے سیاہ ہلکے دور کرنے کے طریقے
• انگلیوں کی سیاہی دور کرنے والا ماسک
انگلیوں کے جوڑوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے قدرتی اجزاء پر مشتمل مکسچر کی مدد لی جا سکتی ہے، بالائی آدھا چمچ ، شہد آدھا چمچ ، لیموں کا رس چند قطرے اور بیسن ایک چمچ لے کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو ہاتھوں پیروں اور خاص طور پر انگلیوں کے جوڑوں پر لگائیں، دس سے پندرہ منٹ تک لگائے رکھیں اور پھر دھو لیں، کچھ دن تک باقاعدگی سے اس نسخے کا استعمال انگلیوں کے جوڑوں پر جمے میل اور سیاہی کو دور کردے گا۔
• لیموں کا استعمال
ایک عدد لیموں کو 2 ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب اسے اپنی انگلیوں کی سیاہ جلد پر روزانہ اچھی طرح 10 سے 15 منٹ تک ملیں، کچھ ہی دنوں میں سیاہی دور ہو جائے گی اور ہاتھ خوبصورت نظر آئیں گے۔
• بیسن کا استعمال
تھوڑا سا بیسن لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اب اس پیسٹ کو انگلیوں کی سیاہ جلد پر لگائیں اور کچھ دیر بعد جب یہ سوکھ جائے تو اسکرب کرتے ہوئے اُتار لیں اور پھر ہاتھ دھو لیں، اسے ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال کریں انگلیوں کی سیاہ جلد صاف ہو جائے گی۔
[ad_2]
Source link