[ad_1]
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کی وضاحت کردی۔
لندن میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میری صحت سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے کینسر نہیں ہے بلکہ پیرا تھائیراڈ کا مسئلہ ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری صحت اور علاج کے بارے میں وی لاگز بنائے جارہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ مجھ سے پوچھا جا رہا ہے کہ علاج پاکستان میں کیوں نہیں کروایا۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے تاہم پیرا تھائیرائڈ کی بیماری کا علاج دنیا میں صرف دو ممالک امریکا اور سوئٹرزلینڈ میں ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری سرجیر گذشتہ برس جنوری میں سوئٹزر لینڈ میں ہوئی تھی۔ اب بھی علاج کروانے کے بعد چند روز میں پاکستان پہنچ رہی ہوں۔ اپنی بیماری سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھی۔ میری ایسی تربیت ہی نہیں کہ وکٹم بن کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کروں لیکن جھوٹی افواہوں کی وجہ سے بیماری پر بات کرنا پڑی۔
[ad_2]
Source link