[ad_1]
اسلام آباد:
فتنہ الخوارج کے خوارجی نورولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی۔آڈیو میں خارجی نور ولی محسود غٹ حاجی کوپاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کو واپس نہ آنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔
لیک آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ: “مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں”خارجی نور ولی محسود کہہ رہا ہے”ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے اور سب قربانی دینے کے لیے تیار رہیں، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں”ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں،
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے “لیک آڈیو واضح ثبوت ہے کہ فتنتہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشتگردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں۔یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
[ad_2]
Source link