[ad_1]
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ انشا اللہ پاکستان دوبارہ ایشین ٹائیگر بنے گا، ن لگی کی حکومت میں ہمیشہ پاکستان نے ترقی کی ہے۔
لندن کے نجی ہوٹل میں پارٹی ورکرز سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن، معیشت بہتر اور ملک آگے بڑھ رہا ہے جبکہ گروتھ ریٹ پہلےسے بہترہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں ہمیشہ ملک نےترقی کی اور پاکستان انشااللہ دوبارہ ایشیئن ٹائیگربنے گا، اگر ترقی میں خلل نہ ڈالا جاتا تو اب تک پاکستان ایشیئن ٹائیگربن چکا ہوتا۔
نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کواپنے ذاتی اور چھوٹے مفادات کیلیے نقصان پہنچایا گیا اور ملک کو داؤ پر لگایا گیا، ترقی کرتے پاکستان میں وزیراعظم کواٹھا کرگھربھیج دیا گیا جبکہ مجھے پارٹی کی صدارت سے بھی ہٹایا اور تاحیات پابندی لگائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے ملک کیلیے نہیں اپنی ذات کیلیےکیے گئے تھے، اپنےگریبان میں جھانکیں، ملک کی تباہی کے ذمہ دارآپ ہیں، ایسے فیصلے کر کے ملک کا ستیاناس کر دیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ لندن میں خواجہ آصف کےساتھ نامناسب سلوک کیاگیا، ان کےنصیب میں یہی ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے لگیں اور نعرے لگائیں، ان کو یہی تربیت دی گئی ہے۔
لیگی قائد نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر سوال اٹھایا کہ آپ کی پارٹی کو پاورمیں لایا گیا لیکن آپ نے کیا کارکردگی دکھائی؟ بلین ٹری سونامی، 50 لاکھ گھراور ڈیم کہاں ہیں؟ کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس پرفخرکرسکیں۔
نواز شریف نے کہا کہ یہ بس قوم کو بدتمیزی، بدتہذیبی والا کلچردینے آئے تھے اچھا ہوا ان (پی ٹی آئی) سے جان چھوٹ گئی، وہ اسی طرح نعرے لگاتے رہیں گے اور ہم ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔
[ad_2]
Source link