[ad_1]
کراچی:
نیو کراچی میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی اور ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔
ایس ایچ او بلال کالونی وقار قیصر نے بتایا کہ مقتول کی لاش اس کی رہائش گاہ نیو کراچی سیکٹر فائیو ای سے ملی تھی جبکہ مقتول کی شناخت 55 سالہ ریحان احمد خان کے نام سے کی گئی جو گھر پر اکیلا ہی رہائش پذیر تھا۔
انھوں نے بتایا کہ اہل محلہ سے ابتدائی معلومات میں پولیس کو پتا چلا ہے مقتول نشے کا عادی اور علاقے میں بری صحبت کے حوالے سے بھی مشہور تھا اور اس کے گھر پر نشہ کرنے والے اوباش افراد کا بھی آنا جانا رہتا تھا، تاہم شبہ ہے کہ قتل کی واردات نشے کرنے کے دوران کسی جھگڑے یا لین دین کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔
پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ مقتول کی ہلاکت گلا گھوٹنے کی وجہ سے بتائی جارہی ہے تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوا دی ہے ۔
[ad_2]
Source link