[ad_1]
پشاور:
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دو عشروں سے آپریشنز ہورہے ہیں مگر یہاں امن نہیں آسکا، اب مزید کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال پر تشویش ہے، لوگوں کی جان، مال اور کاروبار محفوظ نہیں اور ٹارگٹ کلنگ و دہشت گردی کے واقعات مسلسل رونما ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورت حال، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی صورت حال کیوجہ سے صوبے کے عوام میں شدید اضطراب، بے چینی اور بے یقینی پائی جاتی ہے، حکومت امن و امان قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 2 عشروں سے خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز ہوئے لیکن یہاں امن نہیں آ سکا اب مزید کسی آپریشن کی نہ ضرورت ہے نہ اس کی اجازت دیں گے، حکومت کرم مسئلے کے پُرامن حل کیلئے گریٹر جرگہ بلائے، سڑک کی بندش سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
[ad_2]
Source link