[ad_1]
یاد رہے کہ مہاراشٹر کی 288 اسمبلی نشستوں پر 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس دوران بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی انتخابی مہم میں بی جے پی پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ مرکزی وزیر قانون و انصاف، ارجن رام میگھوال نے کہا کہ بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی پر “آئین کو ختم کرنے” جیسے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔
بی جے پی نے اس سلسلے میں مطالبہ کیا کہ راہل گاندھی کے بیانات کی جانچ کی جائے اور انتخابی عمل میں غیر ضروری تنازعات پیدا کرنے پر کارروائی کی جائے۔
[ad_2]
Source link