[ad_1]
ڈیلاس: اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں کے معروف ہدایت کار سید فرقان حیدر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
سید فرقان حیدر کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ وہ ٹی وی فنکار ابراہیم نفیس کے بھائی بھی تھے۔
وہ امریکا میں بھی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف تھے اور ان دنوں وقت امریکا میں ان کا اسٹیج ڈرامہ دولہا آن لائن پیش کیا جارہا ہے۔
فرقان حیدر نے 50سال سے زائد شوبز کی دنیا کو دیے اور اپنے کیریئر میں 250 سے زائد اسٹیج ڈرامے پروڈیوس کیے۔ ان کی نماز جنازہ اتوار آج ڈیلاس میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسلم قبرستان میں ہوگی۔
[ad_2]
Source link