Site icon

اکشے کمار نے اپنا نام تبدیل کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی


 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘آج’ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اکشے کمار نے کہا کہ اس فلم سے پہلے تک میرا نام ‘اکشے کمار’ نہیں بلکہ راجیو بھاٹیہ تھا جوکہ میں نے فلم کے ہیرو کے نام سے متاثر ہوکر تبدیل کرلیا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کمار گورو سے اُن کا فلمی نام پوچھا تھا جس پر اداکار نے بتایا کہ فلم میں اُن کا نام اکشے ہے، پھر میں نے اُن سے کہا کہ میں اپنا نام اکشے ہی رکھنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار نے اپنے کیریئر کی مشکل ترین فلم کا نام بتا دیا

اُنہوں نے کہا کہ اس طرح مجھے اپنی پہلی فلم سے اپنا نام اکشے ملا اور میرا خیال ہے کہ بہت کم لوگ ہی یہ جانتے ہوں گے کہ میرا اصل نام راجیو ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ راجیو ایک اچھا نام ہے اور مجھے لگتا ہے کہ شاید میرا نام راجیو گاندھی کے نام پر رکھا گیا تھا لیکن میں نے یہ نام تبدیل کردیا۔

اداکار نے کہا کہ جب میرے والد کو نام تبدیل کرنے سے متعلق معلوم ہوا تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہیں کیا ہوا ہے؟ تم اپنا نام کیوں تبدیل کررہے ہو؟

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے اپنے والد کو وہی بتایا کہ میری پہلی فلم میں ہیرو کا نام اکشے تھا اس لیے میں یہی نام رکھوں گا۔





Source link

Exit mobile version