[ad_1]
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے عوام کیلئے چائے بھی مہنگی کرتے ہوئے فی کلو قیمت 1200 روپے مقرر کردی۔
پتی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق چائے کی پتی کی پرچون قیمت کم سے کم 1200 روپے فی کلو ہوگی اور درآمد و سپلائی پر اس کا اطلاق ہوگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چائے کی پتی سپلائی اور درآمد کیلئے کم از کم پرچون قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ایف بی آر نے چائے کی پتی کی درآمد و سپلائی کیلئے کم از کم قیمت1200 روپے مقرر کردی۔
چائے کی درآمد اور سپلائی پر سیلز ٹیکس اسی مقرر کردہ قیمت کے حساب سے وصول کیا جائے گا، اگر چائے ایف بی آر کی مقرر کردہ پرچون قیمت سے زائد قیمت پر درآمد یا سپلائی کی جائے گی تو اس صورت میں اس زائد قیمت پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہچائے کی کم ازکم قیمت 1200 روپے فی کلو گرام مقرر کرنے سے مارکیٹ میں چائے کی پتی مزید مہنگی ہوجائے گی۔
[ad_2]
Source link