Site icon اردو

امریکی سفارتخانہ کی جانب غزہ مارچ کرنے پر سینیٹر مشتاق پر دہشتگردی کا مقدمہ


امریکی سفارت خانے کی جانب غزہ مارچ کرنے پر سابق سینیٹرمشتاق احمد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مشتاق احمد نے سیو غزہ مہم کے تحت غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آبپارہ سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کی کال دی تھی۔ سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کے خلاف دہشت گردی سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ گزشتہ روز 3 خواتین سمیت 30 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مسجد شہدا کے باہر مظاہرین احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے سینیٹر مشتاق احمد کے کہنے پر ریڈ زون کی طرف مارچ شروع کیا۔ مظاہرین کو روکنے پر پولیس پر اہلکاروں پرحملہ کیا گیا۔ڈنڈوں سے حملہ کرنے پر 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کے پتھراو سے 6 پبلک اور 2 سرکاری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ چند مظاہرین نے کانسٹیبل ظفراللہ سے اینٹی رائٹس کٹ اور ہیلمٹ چھین لیے۔  





Source link

Exit mobile version