[ad_1]
برہان پور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاج کرنے والے کارکنان پر نازیبا زبان کا استعمال کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برہان کے مقام پر موٹروے کی بندش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تو کارکنان مشتعل ہوگئے اور انہوں نے وزیراعلی کی گاڑی کا گھیراؤ کیا۔
وزیراعلی احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر کے گاڑی میں بیٹھے تو کارکنان نے گاڑی گھیر پر علی امین گنڈا پور سے نیچے اتر کر ساتھ پیدل چلنے کا مطالبہ کیا۔ کارکنان نے کہا کہ یہاں ہم آنسو گیس کو برداشت کررہے ہیں اور وزرا آرام سے اے سی والی گاڑیوں میں بیٹھے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی برہان انٹرچینج پر پھنس گئے، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
کارکنان کے احتجاج وزیراعلی گاڑی سے نکل کر باہر آئے اور انہیں اکیلے آگے بڑھنے کی ہدایت کی جس پر کارکنان نے ساتھ چلنے کا مطالبہ کیا تو علی امین گنڈا پور طیش میں آئے اور اپنے ہی کارکنان کے خلاف غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا اور پھر گاڑی میں بیٹھ کر خیبرپختونخوا کیلیے واپس روانہ ہوگئے۔
[ad_2]
Source link