[ad_1]
جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر 500 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔
ڈیوڈ ملر نے بدھ کو گیانا میں اپنا 500 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس میں انہوں نے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف بارباڈوس رائلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 34 گیندوں پر ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔
ڈیوڈ ملر 500 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے دنیا کے چھٹے اور جنوبی افریقا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سال 2008 میں ڈیبیو کرنے والے ڈیوڈ ملر کو یہ تاریخی سنگ میل حاصل کرنے میں 16 سال اور 172 دن کا عرصہ لگا۔
پانچ سو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والوں میں ویسٹ انڈیز کا غلبہ ہے جس کے چار کھلاڑی کیرون پولارڈ، ڈوین براوو، سنیل نارائن، آندرے رسل 500 کلب میں شامل ہیں جبکہ پاکستان کے شعیب ملک بھی 500 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔
[ad_2]
Source link