پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنیکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی پالیسی پر لب کشائی کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کنیکشن کیمپ میں قومی کرکٹرز نے بورڈ حکام سے سوالات کیے اور کہا کہ مانتے ہیں پرفارمنس اچھی نہیں کیونکہ اسکے لیے دماغی سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔
بورڈ حکام سے بات کرتے ہوئے ایک کرکٹر نے کہا کہ غیرملکی لیگز کیلئے این اوسی پالیسی پرنظرثانی کی جائے کیونکہ پی سی بی این او سی پر التوا کرتا ہے اور پھر جواب نہیں ملتا۔
مزید پڑھیں: سابق کرکٹر کی گیری کرسٹن کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیشگوئی
چیئرمین پی سی بی نے سی اواوسلمان نصیرکو این اوسی معاملات پرنظرثانی کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آفیشلز نے مالی اور این او سی معاملات پراظہار ناراضی کیا اور عہدیدار نے کہا کہ ان معاملات کا ذکر کنیکشن کیمپ میں نہیں کرنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں: کوہلی، بابراعظم، کین ولیمسن؛ کون جیت سکتا ہے؟
دوسری جانب کرکٹرز ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کی سرجری کی بات تو کردی لیکن بورڈ کو بھی سرجری کی ضرورت ہے، پی سی بی کواندرونی معاملات بھی دیکھنے چاہیئے ہیں۔