[ad_1]
کراچی: سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے میں تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے مقامی ٹیکسٹائل مل کے قریب مبینہ مقابلے میں تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق 3 ڈاکو سڑک کنارے شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ انھوں فائرنگ شروع کر دی۔
تاہم، پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 3 پستول ، گولیاں ، چلیدہ خول ، نقدی ، چھینا ہوا موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔
[ad_2]
Source link